بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں چند گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز قافلے کو ایک اور بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہیں جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں بم حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے گوکدان پُل پر گذشتہ رات نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔ علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ دھماکے کی زد میں فورسز کی ایک گاڑی آئی ہے جس سے انہیں جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں جبکہ حکام نے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
گذشتہ روز صبح کے وقت تربت ہی میں کیچ کور پل پر چوگان کنڈ کراس کے قریب ایک بم حملے میں پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور 147 ونگ کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے کی قبول کی۔
دریں اثناء گذشتہ رات ہی ڈیرہ مراد جمالی میں سٹی تھانہ کی حدود مرکزی بازار میں ایک دھماکہ ہوا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی پر ہوا ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا۔
دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔