پنجگور آپریشن: آئی ایس پی آر کا 6 آزادی پسندوں کو مارنے کا دعویٰ

1438

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن مبینہ طور پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تاہم بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پروم میں آزادی پسندوں کے کیمپ پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے چھ ارکان مارے گئے۔

فورسز نے مذکورہ افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔