پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ گوادر کے موقع پر احتجاج کا اعلان

503

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، حسین واڈیلہ نے مقامی ماہیگیروں کے ہمراہ جمعہ کے روز پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ گوادر کے موقع پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ کے سامنے وزیر اعظم کا مزاحمتی استقبال ہوگا –

انہوں نے کہا کہ ہم انکو بتانا چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگ آپ سے خوش نہیں ہیں –

انکا کہنا تھا کہ ہزاروں ماؤں کے لخت جگر لاپتہ ہیں لوگ مہنگائی کے ہاتھوں پریشان، سرحدی کاروبار کی بندش اور سیکورٹی فورسز کی رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے –

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف جمعہ کو گوادر آرہے ہیں اس موقع پر اہلیان گوادر پورٹ کے سامنے انکا مزاحمتی استقبال کرینگے –

انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع گودار کے یوٹیلیٹی بلز معاف کی جائیں اور آفت زدہ قرار دیا جائے –