پانی کا مسئلہ، گوادر کے رہائشی ایک بار پھر احتجاج پر مجبور

282

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پانی کی قلت بدستور جاری عوام کا احتجاج

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے دربیلا میں پانی بحران کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً نیوانٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دیکر ٹریفک کی روانی معطل کردی مظاہرین علاقے میں جاری پانی کے بحران کے خاتمے اور فراہمی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں-

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ آئے روز احتجاج اور دھرنوں کے باوجود پانی فراہمی پر حکومت کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی شدید بحران ہے اور شہریوں کی پریشانی حکومت کو نظر نہیں آتی ہے یہاں لوگ پیاس بجھانے کے لئے سراپا احتجاج ہیں اور حکومت ترقی کا ڈھول بجا رہی ہے –

مظاہرین نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر یہاں پانی کا بحران پیدا کررہی ہے تاکہ مقامی لوگ ہجرت کر کے یہاں سے چلے جائیں اور یہاں غیر مقامی لوگوں کی آبادی تیزی سے مکمل کیا جائے –گوادر میں ہر روز شہری پانی کی قلت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن اس سنگین مسئلہ پر زبانی کلامی کے بجائے عملی طور پر کچھ پیش رفت نہیں ہورہا ہے-

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کے اس شور میں ہمارے بچے پیاس کی شدت سے تھڑپ رہے ہیں گوادر میں پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے احتجاج روز کے معمول بن چکے ہیں اور حکام بلا صرف وعدہ کرکے چلے جاتے ہیں –

یاد رہے کہ گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں پانی اور بجلی کی شدید قلت ہے اور گذشتہ کئی ادوار سے شہری سراپا احتجاج ہیں تاہم اب تک انکی مطالبات کی منظوری کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں –