نیشنلزم کی جدوجہد ہی بقاء اور نجات دہندہ ہے۔ این ڈی پی

159

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی شال زون کا آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی ممبر آغا نعمت شاہ منعقد ہوا، اجلاس کے مہمان مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران غنی بلوچ، سلمان بلوچ اور اشفاق بلوچ تھے۔

پارٹی رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچ وطن کہیں مسائل سے دوچار ہے، قومی محکومیت، قومی ساحل وسائل کا بے دریغ لوٹنے سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزی اپنی انتہا کو چھو رہے ہیں ان تمام تر حالات کو مد نظر رکھ کر نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی ایک قلیل مدت میں مختلف مراحل طے کرکے اپنی جدوجہد کو جاری رکھی ہوئی ہے۔ ہماری پارٹی اپنے سیاسی اکابرین کا علم تھامے بلوچ قومی جدوجہد میں اپنی بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ حالیہ دنوں نواب خیر بخش مری کے برسی کے موقع پر ریفرنس منعقد کرنا اس بات کی غماز ہے کہ ہماری پارٹی اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کررہی ہے۔

پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ بلوچ نیشنلزم ہی کی جدوجہد بلوچ قوم کی بقا اور نجات دہندہ ہے، ہمیں یہ جاننا اور سمجھنا ہوگا کہ بلوچ قوم طبقاتی سوچوں اور پرکوں سے بالاتر ہوکر بغیر طبقاتی کشمکش کے، چائے جو بھی، جس بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو، اس کو بلوچ نیشنلزم کو اپنا کر آگے بڑھنا ہوگا، پارٹی سمجھتی ہے کہ اس وقت بلوچ قوم کے ہاں نیشنلزم کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔ لہٰذا بلوچ عوام کو چاہیے کہ وہ ان لوگوں سے بھی ہوشیار رہے جو بلوچ قوم کو مختلف طبقاتی الجھنوں میں الجھا کر کنفیوژن پھیلانے کے سواء اور کچھ نہیں کر رہے ہیں۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا سرمایہ داری اور استعماریت کی یلغار میں ہے، دنیا کے موجودہ حالات محکوم اقوام کیلئے بہت بڑی چیلنجز کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں، اس کے اثرات بلاواسطہ یا بلواسطہ بلوچ قوم کو متاثر کریں گے، لہذا نظریاتی و فکری شعور سے لیس ہو کر تمام لوگوں اور اداروں کو چاہیے کہ وہ ذاتی و گروئی مفادات سے بالاتر ہوکر بلوچ نیشنلزم کے نظریہ و فکرکو لے کر سنجیدہ کے ساتھ بلوچ قوم کے مستقبل کے بارے میں جدوجہد کرنا ہوگا ورنہ مستقبل قریب میں ان اداروں کے ہاں سوائے پچھتاوے کے اور کچھ نہیں بچے گا۔

اجلاس میں مختلف ایجنڈا زیر بحث ہونے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں اکثریت رائے سے زونل آرگنائزنگ باڈی تشکیل دی گئی، جس میں نزر مری زونل آرگنائزر، عالم داد بلوچ زونل ڈپٹی آرگنائزر، مقبول بلوچ، میر شاہ نواز خان، عرفان بلوچ، کامران لہڑی اور ارشد بلوچ زونل آگنائزنگ کمیٹی ممبر چنے گئے۔