نوشکی میں دشمن سے جھڑپ میں دو بلوچ سرمچار شہید، متعدد فوجی اہلکار ہلاک – بی ایل اے

1454

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ نوشکی میں 6 جون 2022 بروز سوموار کو قابض پاکستانی فوج نے بلوچ لبریشن آرمی کے ایک بیس کیمپ پر حملے کی کوشش کی، دشمن کی پیشقدمی روکتے ہوئے بی ایل اے کے دو جانباز سرمچار شہید جبکہ طویل جھڑپ کے نتیجے میں دشمن فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق دو دن تک جاری رہنے والے دشمن کے اس حملے کا چھ جون کی صبح نوشکی کے پہاڑی سلسلے ‘مُخبلی’ میں ایک ڈرون حملے سے آغاز ہوا، جس کے بعد گن شپ ہیلی کاپٹروں نے پورے علاقے میں اندھا دھند شیلنگ کا آغاز کردیا اور کمانڈوز اتارے گئے۔ ڈرون حملے میں بی ایل اے کے گشتی دستے میں شامل دو جانثار ساتھی شہید سنگت شہزاد عرف ریحان اور شہید سنگت ندیم عرف سبزو نے شہادت کا عظیم مقام حاصل کیا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے کے باقی سرمچار ساتھیوں نے حکمت عملی کے تحت مختلف مقامات پر گھات لگاکر دشمن فوج کے کمانڈوز پر متعدد گھاتک حملے کرکے قابض فوج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی کرتے ہوئے دشمن کو میدان جنگ سے بھاگنے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے جانباز سرمچار ساتھی شہزاد بادینی عرف ریحان کا تعلق نوشکی سے تھا اور وہ گذشتہ ایک سال سے بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک تھے۔ آپ ایک فرض شناس اور قربانی کے جذبے سے سرشار سرمچار تھے۔

فوٹو: بی ایل اے میڈیا

جبکہ سرمچار ساتھی شہید ندیم عبدالقادر عرف سبزو کا تعلق خاران کے علاقے کلان سے تھا، آپ گذشتہ دو سالوں سے مسلح محاذ سے اپنے قومی فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ بلوچ لبریشن آرمی سے قبل شہید ساتھی تنظیم کے پلیٹ فارم سے اپنے قومی فرائض کی انجام دہی میں مشغول تھے۔ شہید ندیم دو سالوں تک دشمن کے اذیت گاہوں میں پابند سلاسل رہے اور ہر طرح کی اذیتیں برداشت کیں لیکن نا آپ نے قومی راز افشاں کیئے اور نا ہی قومی آزادی کے موقف سے دستبردار ہوئے۔ آپ جرئت اور ثابت قدمی کی ایک اعلیٰ مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جانثار ساتھیوں نے بلوچ قومی تحریک کیلئے بے لوث خدمات سرانجام دیئے اور آخری دم تک آزاد وطن کے موقف پر قائم رہے۔ بلوچ لبریشن آرمی شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جائیگا اور انتقام بلوچ وطن کی مکمل آزادی کی صورت میں لی جائیگی۔