نوشکی آپریشن: مارے جانے والوں میں ہمارا کوئی ساتھی شامل نہیں ۔ بی آر اے

1247

بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) نے آج نوشکی میں دوران آپریشن بی آر اے سے منسوب دو افراد کے مارے جانے کی آئی ایس پی آر کے دعوے کو رد کردیا ہے۔

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری کردہ بیان میں ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے میڈیا کو خبردار کیا کہ میڈیا اور ان کے نمائندے صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے خبر کو کسی تنظیم سے منسوب کرنے سے پہلے تصدیق کرالیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن بی آر اے سے وابسطہ دو افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والوں میں ندیم اور شہزاد عالم شامل ہیں جنکا تعلق بی آر اے سے تھا تاہم بی آر اے نے اب ان خبروں کی تردید کردی ہے۔