نوشکی آپریشن: آئی ایس پی آر کا دو آزادی پسندوں کو مارنے کا دعویٰ

925

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن مبینہ طور پر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والوں میں ندیم اور شہزاد عالم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 جون کو بلوچستان کے علاقے نوشکی کے قریب پارود پہاڑ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دونوں افراد کا تعلق بی آر اے سے ہیں تاہم بی آر اے کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے افراد خاران میں فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ ان کے قبضے سے ے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ روز ہوا جس میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں سمیت جاسوسی طیارے بھی حصہ لے رہے تھیں۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ نوشکی کے علاقے ہژدہ خول، محمدی، منجرو، دوسئے آپریشن کی زد میں ہیں، گذشتہ روز گنشپ ہیلی کاپٹروں کو مختلف مقامات پر شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ علاقے میں دھماکوں کی آواز بھی سنی گئے ہیں۔