نصیر آباد: چار مزدور مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء

431

بلوچستان کے نصیر آباد کے علاقے چھتر میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ریتی بھرنے والے 4 مزدوروں کو اغواء کرکے ٹریکٹر کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ چھتر کی حدود شاہ پور سے 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 8 مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ریتی بھرنے والے 4 مزدوروں کواغوا کرلیا۔

اغوا ہونے والے مزدروں کی شناخت میوہ خان جت، دید محمد بنگلزئی، ظہور احمد اور اللہ وسایا بنگلزئی کے ناموں سے ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اغوکار وں نے چاروں مزدوروں کو اغواکرنے کے بعد ٹریکٹر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بازیابی کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں۔