مستونگ: فورسز کا گھر پر چھاپہ

450

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر گھر میں توڑ پوڑ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کاریز سور میں گذشتہ روز فورسز نے مرحوم استاد امید خان شاہوانی کے چھاپہ مارکر گھر میں موجود خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گھر میں توڑ پوڑ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دوران چھاپہ کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تاہم انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاھال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں فوجی آپریشنوں کا نہ رکھنے والا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز ضلع نوشکی میں فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا تھا، آپریشن میں زمینی فوج کے علاوہ ہیلی کاپٹر اور جاسوس طیارے بھی حصہ لے رہے تھے تاہم دوران آپریشن کسی قسم کی گرفتاری و جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔