لورالائی میڈیکل کالج طلباء کا مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ قائم

332

لورالائی میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے یونیورسٹی میں سہولیات کی عدم فراہمی و طالبات کو درپیش مشکلات کے باعث جامعہ کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کرکے دھرنے پر بیٹھ گئے-

لورالائی میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات اپنی مطالبات کے حق میں احتجاج پر ہیں- گزشتہ روز طلباء نے لورلائی شہر میں مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا تھا-میڈیکل طلباء کا مطالبہ ہے کہ ایل ایم سی کالج کے پرنسیپل کو تبدیل کرکے طلباء کو جامعہ میں ہاسٹلز سمیت دیکر سہولیات فراہم کئے جائیں-

احتجاج پر بیٹھے طلباء کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے طلباء کی قسمت روڈوں پر بیٹھ کر احتجاج کرنا ہے۔ پرنسپل اتنا طاقتور ہے کہ اُس کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے اس کے برعکس اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے طلباء کو ہراساں کیا جارہا ہے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایل ایم سی کے پرنسپل اور اسٹاف کا طلباء کے ساتھ ناروا سلوک تعلیم دشمنی کے برابر ہے ایسے لوگوں کو اہم منصب پر فائز کرنے سے پورے تعلیمی نظام درہم برہم ہوجاتی ہے-

طلباء کا مزید کہنا تھا کہ ہم صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں ایل ایم سی کالج پرنسپل کا تبادلہ کرکے طلباء کو بنیادی حقوق فراہم کیا جائے۔