بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 19جون 2022 بروز اتوار کو پنجگور کے علاقےپروم انجیر کوہ کے مقام پر ہمارے اور ساتھی تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار معمول کی گشت پر تھے کہ ان کا سامناقابض پاکستانی فوج اور ان کے زرخرید ڈیتھ اسکواڈ کارندوں سے ہوا جس سے ایک طویل جھڑپ کا آغاز ہوگیا۔ اس طویل اور خونیجھڑپ میں قابض فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا اور وطن کی دفاع میں سرمچار ساجدبلوچ عرف سگار سمیت ساتھی تنظیم بی ایل ایف کے پانچ ساتھی سرمچاروں کیپٹن ظہورحمل عرف بالی، اکبر عرف حمل، سکینڈلیفٹیننٹ ساجد محمود عرف سمیر، صابرقادر عرف تاھیر ، عطا عرف ناصر نے جام شہادت نوش کی۔
انہوں نے کہا کہ شہید ساجد جان عرف سگار ولد حسین سکنہ چتکان پنجگور گزشتہ دو سالوں سے بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے پلیٹفارم سے مسلح جد وجہد سے وابستہ تھے۔ وہ ایک بہادر و جفاکش سرمچار تھے اور بلوچستان کی آزادی کےلیے دشمن کے خلافمسلح سرگرمیوں میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے رہے اور آخری سانس و خون کے آخری قطرے تک دشمن کےخلاف لڑتے رہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی ساجدبلوچ عرف سگار اور ساتھی شہید سرمچاروں کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتیہے۔ اس عزم کو دہراتے ہیں کہ قابض کے خلاف آخری گولی اور آخری سرمچار تک ہماری مسلح کاروائیاں مزید تیزی کے ساتھ جاریرہیں گے۔