زہری میں ڈیتھ اسکواڈ کارندے کو حملے میں نشانہ بنایا- بی ایل ایف

959

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع خضدار کے تحصیل کے زہری کے علاقے کند کاشی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے پر حملے کی ذمہ داری انکی تنظیم بی ایل ایف قبول کرتی ہے سرمچاروں نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے میر ارشاد جتک کو نشانہ بنایا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مذکورہ ریاستی ایجنٹ بلوچ فرندوں کی جبری گمشدگی،اغوا برائے تاون کے ساتھ دیگر سماجی برائیوں میں ایک سرگرم کارندہ ہے۔مذکورہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کا کارندہ ایم آئی کے لیے کام کرتا تھا وہ بے گناہ و عام افراد کو پیسے وصول کر کے انکو سرمچار ظاہر کر کے سرنڈر کروانے کے ساتھ کئی بلوچ فرزندوں کی ریاستی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی اور شہادت میں ملوث تھا۔

بی ایل ایف ترجمان نے کہا کہ مزکورہ شخص زہری و اس سے منسلک علاقوں میں فوجی آپریشنوں،لوگوں کے گھروں میں لوٹ مار میں بھی سرگرم تھا-مذکورہ ریاستی ایجنٹ کے تمام کالے کرتوت اور بلوچ قومی جہد کے خلاف اسکے تمام ثبوت تنظیم کے پاس موجود ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز کا ساتھ دینے والے کسی صورت بھی نہیں بخشے جائیں گے اور ان قومی غداروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔