زامران میں پاکستانی فورسز کے گاڑی پر بم حملہ

658
file photo

زامران میں پاکستانی فورسز کے گاڑی پر بم حملے میں فورسز اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں زامران کے علاقے نوانو میں پاکستانی فورسز کے گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہیں جس کے نتیجے میں فورسز کے ایک سپاہی کے ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوسکی ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

دو روز قبل پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے کلیری میں پاکستانی فورسز کے گاڑی پر بم حملہ ہوا تھا جس میں پانچ اہلکاروں کے ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔ مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

آج زامران میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔