دالبندیں: فورسز فائرنگ سے خاتون زخمی، مشتعل افراد کی تشدد سے اہلکار ہلاک

1918

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب ڈھڈر کے مقام پر پاکستانی فورسز کی جانب سے زامباد گاڑی پر فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شام ایف سی اہلکاروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس میں سوار ایک خاتون شدید زخمی ہوئی –

واقعہ کے بعد لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے فورسز کے خلاف نعرہ بازی کی جبکہ مشتعل افراد نے ایف سی کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔ اس دوران مظاہرین نے کی مبینہ تشدد سے ایک ایف سی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے اور فورسز کی مزید نفری طلب کی گئی ہے –

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں دالبندیں میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور کے جانبحق ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور ایف سی چیک پوسٹ کو بھی آگ لگا دی گئی تھی جبکہ ایف سی کی مظاہرین پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے –