خضدار: گھر پر حملہ، راکٹوں کا استعمال

788

بلوچستان کے ضلع خضدار میں کل رات کو نامعلوم افراد نے مقامی سردار کے گھر پر حملہ کیا۔

حملہ خضدار کے علاقے زہری چشمہ کے مقام پر ہوا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق رات 1:40 منٹ پر زہری چشمہ ثمری میں نامعلوم مسلح افراد نے حاصل خان جتک کے گھر پر چاروں سمت سے حملہ کر کے فائرنگ کی، ایک گھنٹے تک دونوں جانب سے شدید فائرنگ جاری رہا جبکہ اس دوران راکٹوں کا بھی آزادانہ استعمال ہوتا رہا۔

ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم حاصل خان جتک کی راہشگاہ کو نقصان پہنچا ہے۔

تاہم واقعہ کے محركات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔