خاران: مسلح افراد کی فائرنگ، لیویز اہلکار ہلاک

232

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاران کُلان سید حیدرشاہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار عبدالرحمان ولد یار محمد ملازئی ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جاہ وقوعہ پر پہنچ گی اور لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے