جنوبی افریقہ: نائیٹ کلب سے سترہ افراد کی لاشیں برآمد

283

جنوبی افریقا کے شہر مشرقی لندن کے قصبے میں واقع ایک نائٹ کلب میں اتوار کے روز 17 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔

صوبائی پولیس سربراہ بریگیڈئر تھمبن کوسی کینانا نے بتایا کہ ’’انہیں اطلاع ملی کہ مشرق لندن کے علاقے سینیری پارک کے ایک مقامی ہوٹل میں 17 افراد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ پولیس حکام حادثے سے متعلق معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں کی عمریں اٹھارہ سے بیس برس کے درمیان ہیں۔