جامعہ بلوچستان :دو طلباء تنظیموں میں تصادم، متعدد طلباء زخمی

664

بلوچستان یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چھ طالب علموں کی زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں-

تفصیلات کے مطابق جامعہ بلوچستان میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو طلباء کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے-

زرائع کے مطابق تصادم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( بی ایس او) اور پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن ( پی ایس ایف) کے طلباء کے درمیان ویلکم پارٹی کے دوران ہوا جبکہ دوسری جانب بی ایس او کی جانب سے سردار عطااللہ مینگل کے یاد میں کتب میلہ بھی جامعہ میں جاری تھا-

اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں بی ایس کے چار رکن عاطف رودینی، اسرار، نوروز اور ابرار شامل ہیں جبکہ دو پشتون طالب علم محمد اسلم ولد مولاداد اور اکمل خان ولد جمعہ خان بھی شدید زخمی ہوئے ہیں-

بی ایس او کوئٹہ زون کے ڈپٹی آرگنائزر عاطف بلوچ کو شدید زخمی حالت میں آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے-

تصادم کے بعد جامعہ انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی ہے جبکہ تصادم کے دوران موقع پر موجود ایف سی اہلکاروں نے بھی طلباء کو منتشر کرنے کے لئے تشدد کا نشانہ بنایا ، جبکہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس بھی فائر کئے گئے-