بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تمپ میں موبائل فون ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات نو بجے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے آزیان میں موبائل فون کمپنی ”یوفون“ کے ٹاور پر حملہ کر کے مشینری اور دیگر سازو سامان کو نذر آتش کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قابض ریاست اپنی سہولیات اور سرمچاروں کو ٹریس کرنے کے لیے موبائل فون ٹاور کی جال بچھا رہا ہے۔ ہم قابض ریاست کے ان ہتھکنڈوں سے اچھی طرح واقف ہیں اور ایسے تمام سامراجی منصوبے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔