تربت: حق دو تحریک کارکنان کی گرفتاری کے خلاف گوادر سمیت مکران بھر میں احتجاج

248

جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں لیویز فورس کی جانب سے حق دو تحریک، انجمن تاجران اور ٹرانسپوٹرز کی گرفتاریوں کے خلاف تربت،گوادر، پسنی اور لسبیلہ میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج تربت میں ایرانی خوردونوش اور تیل کی باہر لیجانے کے خلاف احتجاج پر لیویز فورسز کی کاروائی و گرفتاریوں کے خلاف جاری احتجاج پر ایک بار پھر لیویز اہلکاروں کی لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے بعد ترت شہر میں مکمل ہڑتال جاری ہے جبکہ مظاہرین کی بڑی تعداد لیویز تھانہ کے سامنے سراپا احتجاج ہے ۔

وہاں ساحلی شہر گوادر میں بھی مکمل ہڑتال اور میرین ڈرائیو پر ٹائر جلا کر احتجاج کی جارہی ہے ۔

پسنی سے آمد اطلاعات کے مطابق شہر میں تربت واقعہ پر احتجاج کی جارہی ہے جبکہ ضلع لسبیلہ، مکران، کراچی اور کوئٹہ کو ملانے والی شاہراہ پر ٹرانسپوٹرز کا احتجاج جاری ہے۔ انہوں گرفتار رہنماؤں کی عدم رہائی اور ڈی سی کیچ کا تبادلہ نہ کرنے کی صورت میں غیر معینہ مدت کے لئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اشیا خوردونوش کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔

تربت سے نمائندوں کی گرفتاری پر حق دو تحریک، انجمن تاجران اور ٹرانسپوٹرز رہنماؤں نے کہا کہ آج لیویز فورس کا رویہ ظالمانہ تھا انہوں ایف سی کی طرح مقامی لوگوں سے سلوک کیا جو ناقابل قبول ہے ۔

آخری اطلاعات تک گودار تو تربت میں احتجاج جاری ہے اور سڑکوں پر ٹریفک بدستور معطل اور کاروباری مراکز بند ہیں.