بی ایل ایف نے پنجگور بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

631

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں پروم میں ایک فوجی گاڑی  پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج جمعہ کی صبح نو بجے ضلع پنجگور کے علاقے پروم، کلیری کور میں ایک فوجی گاڑی کو  بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار 6 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض دشمن فورسز کو سرمچاروں نے نفسیاتی شکست سے دوچار کر دیا ہے،کامیاب حملے کے بعد حسب معمول پاکستانی فوج نے عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن فورسز پر سرمچاروں کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔