بولان میں فورسز پوسٹ پر مسلح حملہ

772

بلوچستان کے علاقے بولان میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

حملہ بولان میں بی بی نانی کے مقام پر گذشتہ رات کیا گیا جہاں مسلح افراد نے فورسز کے پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے کے وقت علاقہدھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کو تلاش کرنے کا آغاز کیا تاہم انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔

خیال رہے گذشتہ روز ہرنائی کے علاقے چپر لفٹ میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کنسٹرکشن کمپنی کے سائٹ پر حملہ کیا تھا جسکے نتیجے وہاں موجود چار مزدور ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے جبکہ پانچ کے قریب لاپتہ ہیں۔

مذکورہ افراد ایک روڈ کی تعمیر میں مصروف تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے کمپنی کے مشینری کو بھی نذر آتش کردیا۔حملے کے بعد علاقے میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

قبل ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون و گردنواح میں بڑے پیمانے پاکستانی فورسز نے آپریشن کی، دوران آپریشن مقامی آبادی کےمتاثر ہونے کی خبریں سامنے آئی تھی۔