بولان میں دھماکے سے موبائل ٹاور تباہ

841
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بی بی نانی میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بی بی نانی کے علاقے میں نصب یوفون کمپنی کے ٹاور کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اُڑا دیا جس سے ٹاور زمین بوس ہوگئی اور علاقے میں نیٹ ورک منقطع ہوگئی۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موبائل ٹاوروں کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کیجانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان تنظیموں کا موقف ہیں کہ مذکورہ کمپنیاں ویران علاقوں میں موبائل ٹاور نصب کرکے پاکستان فوج کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔

بی بی ناانی میں ٹاور کو اُڑانے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔