بلوچستان :گزشتہ ہفتے 179 ٹریفک حادثات، 51 افراد جانبحق، 289 زخمی

452

بلوچستان خونی شاہراؤں پر حادثوں کا سلسلہ جاری ہے ایک ہفتے کے دؤران 179 ٹریفک حادثات پیش آئے، ان حادثات میں 51 افراد جانبحق، 289 افراد زخمی ہوئے ہیں-رپورٹ

بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی جو ان حادثات کی تفصیلات مرتب کرتی ہے نے حالیہ اپنی جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا کہ رواں سال یکم جون 2022 سے 8 جون تک بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر 179 حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 289 افراد زخمی اور 51 افراد جانبحق ہوئے-

تنظیم کے مطابق یہ صرف ایک ہفتے کے دوران پیش آنے والے حادثات ہیں جہاں کوئٹہ، مستونگ، قلات، سوراب، خضدار، لسبیلہ، وندر، حب، میں 86 حادثات رونما ہوئے جن میں 150 افراد زخمی 9 افراد جانبحق ہوگئے-قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، میختر، ذیارات، ہرنائی،پشین، سرانان، یارو، چمن، لورالائی، ان علاقوں میں 67، ٹریفک حادثات پیش آئے-

رپورٹ کے مطابق ژوب و دیگر علاقوں میں اس ہفتے کے دؤران حادثات میں 91 افراد زخمی اور 28 افراد جان کی بازی ہار گئے گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ مسافر وین حادثے میں مختلف گھروں کے ایک سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں-

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ وین حادثے میں ایک گھر کے 9 افراد جانبحق ہوئے تھے-

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے دیگر علاقے جن میں سبی، بولان، مچھ، بارکھان، جعفرآباد، ڈیرہ موراد جمالی، ڈہرہ اللہ یار، نوتال، بختیارآباد، شامل ہیں میں رواں ہفتے پیش آنے والےٹریفک حادثات کی تعداد 18 ہے جن میں 33، افراد زخمی اور 7 افراد جانبحق ہوئے ہیں اسی طرح تربت، پنجگور، آپسر، گوادار، میں 5حادثات میں 6 افراد زخمی 6 افراد جان کی بازی ہارگئے-

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نوشکی، نوکنڈی، دالبندین، 3 حادثات میں 9 افراد زخمی اور 1 شخص جانبحق ہوگئے تھیں-تنظیم کا کہنا تھا کہ ان حادثات میں جانبحق ہونے والوں میں 7 خواتین و 8 چھوٹے بچے شامل ہیں-