بلوچستان: فائرنگ اور روڈ حادثے میں خاتون سمیت چار افراد جانبحق

408
فائل فوٹو

آج بہ روز پیر بلوچستان کے علاقے خضدار اور ہرنائی میں فائرنگ اور دیگر نوعیت کے واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جانبحق اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی سپین تنگی کے علاقے پیر شیر میں قبائلی تصادم و فائرنگ میں خاتون گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی ہے۔

لیویز کا کہنا ہے کہ ایک قبیلے کے دو ذیلی شاخوں میں پرانی رنجش پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ادھر خضدار سے اطلاعات ہیں کہ قومی شاہراہ پر پتھر لوڈر گاڑی، کوچ اور ویگن ٹکراگئے۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور چھ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

مسافر بردار ویگن خضدار سے کراچی جارہی تھی، جبکہ حادثہ وڈھ اور بیلہ کے درمیان کراڑو میں پیش آیا۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ ڈی سی خضدارکے مطابق لیویز زخمیوں کو ریسکیو کررہاہے ۔