بلوچستان: حادثات میں بچہ جانبحق، سات زخمی

247

ہفتے کے روز بلوچستان کے علاقے لسبیلہ و مستونگ میں پیش آنے والے دو مختلف روڈ حادثات میں سات افراد زخمی جبکہ ایک بچہ جانبحق ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے قریب مزڈا اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ زخمی شخص کی شناخت نصیب اللہ ولد جان گل اور جانبحق بچے کی شناخت سیHaف اللہ ولد جان گل سکنہ کھڈکوچہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جاں بحق اور زخمی کو نواب غوث بخش میموریل اسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب لسبیلہ سے اطلاعات ہیں کہ زیروپوائنٹ کے قریب پولیس قیدی وین کوحادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 4 قیدی 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق قیدیوں کو پنجگور سے گڈانی جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ پولیس وین کی ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔