دکی: کوئلہ کان حادثے میں دو کانکن جانبحق

137

دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے دو کانکن جانبحق ہوگئے –

دکی کوئلہ کان حادثے میں جانبحق ہونے والے مزدروں کی شناخت مرتضیٰ ولد علاؤالدین اور صلاح الدین ولد باران اچکزئی سکنہ قلع عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

دونوں لاشوں کو سول اسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

یاد رہے بلوچستان میں اکثر اوقات کوئلہ کانوں میں حادثے پیش آتے رہے ہیں رواں سال 10 کے قریب کانکن حادثوں میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ مختلف کانوں میں حادثوں کی صورت میں 6 سے زائد مزدور زخمی ہوگئے تھے-

مزدور تنظیمیں کوئلہ کانوں میں ان حادثوں کو سہولیات کی عدم موجودگی اور غیر معیاری آلات کو وجہ قرار دیتے ہیں جبکہ ان حادثات کا شکار ہونے والے اکثر مزدوروں کا تعلق افغانستان و مقامی علاقوں سے ہوتا ہے-

تنظیموں نے شکایت کی ہے کہ کوئلہ کانوں میں حادثوں کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ اور کان مالکان کی جانب سے ان حادثوں کو روکنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں اور مزدور حادثوں کی صورت میں اپنے مدد آپ پر مجبور ہیں-