بی این ایم یوکے چیپٹرکے انتخابات ، نئی کابینہ کی تشکیل

134

بلوچ نیشنل موومنٹ یو کے چیپٹر کے انتخابات کے نتیجے میں نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔چیپڑ انتخابات کے نتیجے میں ماسٹرمنظور بلوچ کو صدر، یونس بلوچ کو نائب صدر، دوستین بلوچ کو جنرل سیکریٹری ، وسیم بلوچ کو جوائنٹ سیکریٹری اور عباس بلوچ کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ بی این ایم کے مرکزی جونیئرجوائنٹ سیکریٹری حسن دوست بلوچ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔

اس موقع پر پارٹی کا جنرل باڈی اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا جس کی صدارت انتخابات سے قبل بی این ایم یوکے کے صدر حکیم بلوچ نے کی جبکہ مہمان خاص بی این ایم کے مرکزی جونیئرجوائنٹ سیکریٹری حسن دوست بلوچ اور اعزازی مہمان پارٹی کے سینٹرل کمیٹی ممبر فہیم بلوچ تھے۔
اجلاس میں تنظیمی امور اور چیپٹر کے انتخابات کے ایجنڈے زیربحث رہے۔

اس موقع پر بی این ایم یوکے جنرل سیکریٹری نیاز بلوچ نے سیکریٹری رپورٹ جبکہ عباس بلوچ فنانس رپورٹ پیش کیا ۔ انتخابات کے لیے سہ رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیئرمین صہیب بلوچ اور ممبران حسن دوست بلوچ اور فہیم بلوچ تھے۔