ہرنائی میں موبائل ٹاور کو تباہ کرنے کے ذمہ داری قبول کرتے ہے ۔ یو بی اے

585

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ایک بجے کے وقت ضلع ہرنائی کے علاقہ وڑیک میں قابض فوج کے زیر استعمال موبائل ٹاور کو ہمارے سرمچاروں نے بارودی مواد سے تباہ کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قابض ریاست ایک دفعہ پھر بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کا ڈھونگ رچا کر دنیا کو باور کرانا چاہتا ہے کہ بلوچستان میں امن ہے الیکشن جیسے جمہوری سسٹم کے تحت لوگ اپنے حقوق کے نمائندہ چننے کا حق رکھتے ہیں مگر درحقیقت یہ قابض ریاست کی بلوچستان میں اپنے استحصالی پالیسی کو جواز فراہم کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے جو علاقائی چند ضمیر فروش اور غلامی پسندانہ عناصر کے ساتھ ملکر اپنے اس استحصالی مقصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے جسکی ہم ہرگز اجازت نہیں دینگے پاکستانی آلہ کاروں اور قابض ریاست کے تمام مذموم مقاصد کے خلاف آزاد بلوچستان کی مقصد کی حصول تک مزاحمت کرنے کی اعادہ کرتے ہے ۔