ہرنائی میں قابض فوج کو رسد پہنچانے والے گاڑی کو نشانہ بنایا ۔ بی ایل اے

466

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ، کھوسٹ میں قابض پاکستانی فوج کو پانی سپلائی کرنے والی ایک ٹریکٹر کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے ٹریکٹر ٹینکر مکمل تباہ ہوگئی اور اس میں سوار دشمن کے دو معاون کارندے ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں قابض فوج نئی پوسٹ قائم کررہی ہے اور آج نشانہ بنایا جانے والا ٹریکٹر اسی پوسٹ کو پانی فراہم کررہی تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل اے نے کئی دفعہ بذریعہ بیانات تنبیہہ کی ہے کہ ہرنائی میں مقامی ٹھیکیدار اور دیگر افراد قابض پاکستانی فوج کو راشن فراہم کرنے و دیگر معاونت سے گریز کریں۔ ہم یہ واضح کر چکے ہیں کہ قابض کی مدد کرنے والے افرادکسی بھی قسم کی جانی اور مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔