گوادر میں موبائل فون ٹاور اور اسکی مشینری کو نذر آتش کردیا – بی ایل ایف

744
تصویر: بی ایل ایف میڈیا، آشوب

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں ایک موبائل فون ٹاور اور اسکی مشینری کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز 2مئی کے شام بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے دشت میں سنٹ سرکے مقام پر بلوچ سرمچاروں نے یوفون کی موبائل فون ٹاور اور اس کی مشینری کو نذر آتش کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ موبائل فون ٹاور اور اس کی مشینری مکمل جل کر خاکستر ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی فوج اور ان کی انٹیلی جنس ادارے بلوچ آزادی پسندوں اور ان سے جڑے لوگوں کو ٹریس کرنے کیلئے آبادیوں سے میلوں دور موبائل فون ٹاور لگارہے ہیں جس کے ذریعے وہ ڈرون حملوں کی راہ ہموار کرتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم تمام موبائل سروس کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ آبادیوں سے دور اپنی سروسز نہ لگائیں بصورت دیگر وہ اپنے سرمایہ کی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستا ن کی آزادی تک اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔