کیچ: کلثوم بلوچ کیس میں نامزد ملزم عدالت سے بری

537

گذشتہ برس ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مبینہ ڈکیٹی کے دوران قتل ہونے والی کلثوم کے کیس میں نامزد ملزمان کو عدالت نے کیس سے بری کردیا۔

نامزد ملزمان کی بری ہونے پہ کلثوم کے اہلخانہ کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 22 مہینے کی طویل مدت اور قاتلوں سے تمام سامان اور ثبوت ملنے کے باوجود شہید کلثوم کو انصاف نہ مل سکی۔

خیال رہے کہ 15 جولائی 2020 کو تمپ کے علاقے دازن میں رات گئے ملزمان نے گھر میں گھس کر کلثوم بلوچ کو بچوں کے سامنے گلہ کاٹ کرقتل کردیا تھا۔

ملزمان کی بری ہونے پہ لواحقین کا کہنا ہے کہ مسلسل پیشی اور تمام ثبوتوں کی موجودگی کے باوجود عدالت نے انصاف فراہم نہیں کی مزید کیس کے حوالے سے ہائی کورٹ میں کیس جمع کرائینگے