بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح نے مواصلاتی کمپنی کی ٹاور کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا ہے۔
واقعہ ضلع کیچ کے علاقے گیبن کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے رات گئے نجی مواصلاتی کمپنی یوفون کے نصب ٹاور کونذرآتش کرکے تباہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب رات گئے کیچ کے علاقے گیبن بانیِ ڈک کے مقام پر قائم یوفون موبائل ٹاور پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹاورکے سولر پینل اور مشینری پر فائرنگ کیا اور بعد میں مشینری کو نزرآتش کردیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں 2 مئی کی شام بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے دشت میں سنٹ سرکے مقام پر اسی طرح یوفون کیموبائل فون ٹاور اور اس کی مشینری کو نذر آتش کیا گیا تھا۔
اس واقعہ کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کرلی تھی۔ بی ایل ایف ترجمان کا کہنا تھا کہپاکستان کی فوج اور ان کی انٹیلی جنس ادارے بلوچ آزادی پسندوں اور ان سے جڑے لوگوں کو ٹریس کرنے کیلئے آبادیوں سے میلوںدور موبائل فون ٹاور لگارہے ہیں جس کے ذریعے وہ ڈرون حملوں کی راہ ہموار کرتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم تمام موبائل سروس کمپنیوں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ آبادیوں سے دور اپنی سروسز نہ لگائیں بصورت دیگر وہاپنے سرمایہ کی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔