کیچ: فورسز کا چھاپہ ایک شخص لاپتہ

584

بلوچستان کے ضلع کیچ میں کل رات پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت الطاف ولد دلمراد کے نام سے ہوئی ہے۔

فورسز نے آپریشن کیچ کے علاقے کولواہ بلور کے مقام پر کیا ہے،ذرائع کے مطابق دوران آپریشن پاکستانی فورسز کے مرد اہلکاروں کے علاوہ خواتین اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں سے قیمتی سامان کا صفایا کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تواتر کے ساتھ جاری ہیں رواں ماہ ابتک بلوچستان و کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں سے درجنوں افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے ہیں