کیچ: روڈ حادثے میں دو افراد جانبحق

411

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پیش آنے والے ایک روڈ حادثے میں دو افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

روو حادثہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پیش آیا ہے پولیس کے مطابق آج صبح 7 بجے کے قریب دیہات ماشاءاللہ ہوٹل کے نزدیک ٹرک اور پک اپ گاڑی میں تصادم سے پک اپ گاڑی میں سوار مولا بخش ولد ہیبتان اور رستم ولد شاہ داد نلینٹ کلانچ گوادر موقع پر جان بحق ہوگئے ۔

ٹرک ڈرائیور جسکی شناخت ولی داد ولد محمد ساکن کولواہ سے ہوئی ہے، لیویز نے حراست میں لے لیا۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔