کولواہ میں قابض فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی این اے

517

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج صبح کولواہ کے علاقے بلور میں قابض پاکستانی فورسز کیمپ کے حفاظتی مورچے پر راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا جب کہ مورچے کو جزوی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں قابض فورسز کی بلوچستان سے مکمل انخلا اور ایک آزاد وطن کے حصول تک جاری رہیں گے۔