کوئٹہ میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد قتل

488

کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون اور ان کے 4 بچوں کو قتل کیا۔ تمام مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ قتل کیے گئے افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

پولیس نے شبے میں مقتولین کے گھر کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔