کوئٹہ: فائرنگ کے واقعہ میں باپ بیٹا قتل

425

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں باپ اپنے بیٹے سمیت قتل جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ عالموچوک ایف سی اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں غلام حیدر اور اس کا بیٹا غلام علی موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا بیٹا محمد رضا زخمی ہوا ہے۔

واقعہ کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ آپسی رنجش کے باعث پیش آیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔