کوئٹہ: شاہرگ میں نامعلوم افراد نے اسکول کو آگ لگادی

644

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں بدھ کے روز نامعلوم افراد نے ایک اسکول کو آگ لگا دی –

تفصیلات کے مطابق PMDC کالونی میں واقع مائنز لیبر ویلفیئر ہائی سکول کو نامعلوم افراد نے آگ لگادیا۔ جس سے اسکول کے تین کمرے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجا دیا۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسلسل پانچ دن سے کبھی اس سکول کا ڈیسک توڑ دیا جاتا تھا تو کبھی کرسی توڑ دیا جاتا تھا۔

مقامی لوگوں کے مطابق انتظامیہ کی نوٹس نہ لینے پر آج اسکول کو جلا کر خاکستر کردیا گیا جس سے مقامی طلباء اور اساتذہ میں خوف ہراس پھیل گیا ہے –

خیال رہے کہ اس سے پہلے بلوچستان کے ضلع کیچ اور پنجگور میں بھی اسکولوں کو آگ لگا دی گئی تھی –

کیچ اور پنجگور میں جلائے گئے اسکولوں میں الفرقان اور الجہاد نامی نام نہاد تنظیموں کے پمفلٹ بھی پھینکے گئے تھے جہاں بچوں کو انگریزی تعلیم اور لڑکیوں کو پڑھانے سے منع کیا گیا تھا –

تاہم آج ہرنائی میں اسکول کو جلانے کی وجوہات ابتک سامنے نہیں آئے ہیں –