کوئٹہ:کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

545

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سات سالہ بچی کے ساتھ جبرا جنسی زیادتی کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق 7 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم مدرسے کے معلم کا بیٹا ہے جسکی شناخت پولیس نے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ معلم کے بیٹے عبدالحفیظ کو گرفتار کرلیا گیا جو اس وقت پولیس کے تحویل میں ہے۔

دوسری جانب لواحقین کا الزام ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی کیس کے رخ کو موڑنے کی کوشش کی جاری ہے اورپولیس سرجن کی جانب سے رپورٹ تبدیل کرنے کا خدشہ ہے۔

لواحقین نے کہا ہے کہ پولیس سرجن کی جانب سے رپورٹ میں ردوبدل کیا گیا تو بھرپور احتجاج کرینگے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

رواں سال اپریل کے مہینے میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ خضدار یونیورسٹی روڈ پر ایک خالی مقام میں ایک بچے کی لاش پڑی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی شناخت شاہزیب محمد حسنی سکنہ خضدار کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق میڈیکل چیک آپ میں بچے سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ملزمان نے بچے کو خنجر مار کر قتل کردیا تھا۔

تاہم ابھی تک پولیس ملزمان تک پہنچ نہ سکا۔