کوئٹہ:بی این ایم نومنتخب کابینہ اور سی سی ممبران کا پہلا اجلاس

306

بلوچ نیشنل موومنٹ کے سیشن 2022 کے تحت منتخب مرکزی کمیٹی کا پہلا تعارفی اجلاس چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سابق چیئرمین خلیل بلوچ نے بھی بطور مبصر شرکت کرکے مرکزی کمیٹی کی اپنے تجاویز کی صورت میں رہنمائی کی اور اپنے تجربات اور پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹرنسیم بلوچ نے زور دیا کہ ہمیں سیشن کے فیصلوں کی روشنی میں پارٹی میں ادارہ جاتی بنیاد پر کام کا آغاز کرتے ہوئے مستحکم اداروں کی تشکیل پر توجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر ذمہ داریاں نبھائی نہیں جاسکتیں ہمیں ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنا ہوگا۔پارٹی کے مختلف شعبہ جات میں اسی رہنماء اصول کے تحت کام کا آغاز ہوچکا ہے ہم اس کے بہتر نتائج اور کارآمد ہونے کا مشاہدہ کر رہے ہیں ہمیں اس سلسلے کو برقرار رکھنا ہوگا۔

سی سی ممبران نے سیر حاصل بحث کے بعد بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں ہیومین رائٹس ڈیپارٹمنٹ پر زیادہ توجہ دینے کا کہہ کر ہدایت کی کہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، خارجہ امور اور ویلفئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کی مشاورت سے اپنی ٹیم تشکیل دے کر کام کا آغاز کریں۔