کراچی پولیس لاپتہ شبیر کی اہلیہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے سربراہ آمنہ بلوچ، بلوچ مسنگ پرسنز کے سمی دین بلوچ سمیت کئی افراد کو گرفتار کرکے لے گئی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق بی وائی سی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ، ندا کرمانی، زرینہ بلوچ اور دوستین بلوچ سمیت کئی افراد کو پولیس نے گرفتار کر لی ہے۔
لاپتہ ڈاکٹر دین محمد کی صاحبزادی و وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جنرل سیکریڑی سمی دین نے میڈیا کو اس حوالے سے کہا ہے کہ حالیہ دنوں کراچی سے متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا اس حوالے سے آج ہمارا مظاہرہ ہونا تھا تاہم کراچی میں دفعہ دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد ہم نے اپنی پروگرام معطل کردی جبکہ ہمارے دور دراز کے لوگوں کو اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں تھا ان میں سے دو افراد یہاں آئے تو انہیں پولیس گرفتار کرکے لے گئی جب ہم ان کے بارے میں پوچھنے آئیں پولیس ہمارے لوگوں گرفتار کرکے لے گئی۔
خیال رہے کہاسلام آباد، پنجاب اور صوبہ سندھ میں دفعہ 144 نافذ کرکے 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ ممکنہ احتجاج، ریلی اور دھرنوں کے سبب کیا گیا ہے، آئندہ 2 ماہ تک کے لیے ریڈ زون اور اس کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔