کراچی حملے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا – ایس آر اے

1148

گذشتہ رات کراچی کے مصروف ترین کاروباری مرکز صدر میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کے نزدیک ہونے والے دھماکے کی ذمہ داریسندھی آزادی پسند مسلح تنظیم  سندھودیش روولیوشنری آرمی نے قبول کرلی ہے۔

واقعے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا صدرکے مصروف ترین علاقے میں واقع یونائیٹڈ بیکری کے نزدیک پاکستان کوسٹ گارڈ کیگاڑی کے پاس ہوا جبکہ سی ٹی ڈی کی ٹیم بھی دھماکے کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پرموجود تھی۔

دھماکے سے کئی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں تباہ جب کہ متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونےوالے شخص کی لاش اورزخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء ایس آر اے نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ تنظیم کے ترجمان سوڈھو سندھی نے بیان میں کہا کہ سندھودیشروولیوشنری آرمی کراچی صدر کے دائودپوٹہ روڈ پر پاکستانی ایجنسی کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر رئموٹ کنٹرول بم حملے کی ذمہ داریقبول کرتی ہے۔ جس میں ان کے متعدد اہلکار مارے گئے ہیں اور کئی شدید زخمی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک مزاحمتی جنگ جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔

جبکہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔