ڈیرہ مراد جمالی میں ٹرین پٹڑی اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی آر جی

372

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سٹی اسٹیشن کے قریب ٹرین پٹڑی کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اڑا دیا۔

ترجمان کے مطابق حملے کے فوری بعد فورسز اور پولیس علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا اور ہمارے سرمچار باحفاظت وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے-

ترجمان نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ سرکاری ٹرینوں پر سفر نہ کریں ہمارے سرمچار کہیں بھی حملہ کر سکتے ہیں ہمارے اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے-