چمن: دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جانبحق، ایک زخمی

404

بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں مبینہ طور دستی بم کے دھماکے کے نتیجے ایک پندرہ سالہ بچہ جانبحق اور ایک بچہ زخمیہوا ہے جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق رحمٰن کہول روڈ پر نالے میں مبینہ طور پر ملنے والی دستی بم سے بچوں کے کھیلنے سے دھماکہ ہوا۔ دھماکےکے نتیجے میں 15 سالہ بچہ قیام الدین ولد محمد ابراہیم جانبحق اور 12 سالہ حکمت اللہ ولد اختر جان قوم اچکزئی سکنہ رحمٰن کہولروڈ زخمی ہوگیا۔

لیویز کے مطابق لاش اور زخمی بچہ اسپتال منتقل کردیے گئے ہیں جبکہ تفتیش کی جارہی ہے۔