چاغی اور دکی میں مختلف واقعات میں دو غیر ملکیوں سمیت 3 افراد جانبحق

494

بلوچستان کے ضلع چاغی اور دکی میں فائرنگ اور دیگر نوعیت کے واقعات میں دو غیر ملکیوں سمیت تین افراد جانبحق ہوئے ہیں

تفصیلات کے مطابق ضلع دکی میں کوئلہ کانوں میں 2مختلف حادثات کے نتیجے میں افغانستان سے تعلق رکھنے والےدو کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مقامی کوئلہ کان میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے سخی داد ولد خدائے داد ناصر سکنہ افغانستان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن عبدالواجد سلیمان خیل ساکن افغانستان جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے دونوں کانکنوں کی نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چاغی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت برکت ولد محمد مراد سکنہ نوشکی کے نام سے ہوئی ہے

انتظامیہ کے مطابق بظاہر واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔