پنجگور میں سرحدی باڑکی تعمیرکیلئے اشیالے جانیوالے کانوائے پر حملہ کیا۔ بی ایل ایف

468

بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں ایرانی سرحد پرباڑ لگانے کیلئے تعمیراتی اشیاء لے جانے والے مقامی ٹرانسپورٹرز کے ایک کانوائے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں آج بروزہفتہ کو تنظیم کے متحرک سرمچاروں نے ایرانی سرحد پرباڑ لگانے کیلئے تعمیراتی اشیاء لے جانے والے 15گاڑیوں پرمشتمل مقامی ٹرانسپورٹرز کے ایک کانوائے پر حملہ کیا۔

حملے میں کانوائے میں شامل تمام گاڑیوں کے انجن اورٹائرزکو فائرنگ کرکے ناکارہ بنایا گیا جبکہ مقامی ٹرانسپورٹرز،ڈرائیورزاور دیگر عملے کو نہتے اوربلوچ ہونے کے ناطے اس بنیاد پر تنبیہ کرکے چھوڑدیا گیاکہ وہ آئندہ دشمن ریاستی فورسز کیلئے کسی قسم کی سہولت کاری سے اجتناب کریں گے بصورت دیگر تنظیم بلوچ قوم اوربلوچستان کی مفادات ودفاع کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن فوج ایران اور بلوچستان کے سرحد پر باڑلگانے کیلئے تعمیراتی اشیاء اپنی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے بجائے مقامی بلوچ ٹرانسپورٹرز کے ذریعے پہنچا رہی تھی تاکہ انہیں آزادی پسند مسلح افراد سے محفوظ بنایا جاسکے لیکن تنظیم کے متحرک ساتھیوں نے بروقت حملہ کرکے دشمن فوج کے ارادے ناکام بنادیئے۔

گہرام بلوچ نے کہاکہ مذکورہ کانوائے میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے اہلکارشامل نہیں تھے لیکن حملہ اور سرمچاروں کے بحفاظت نکلنے کے بعد فوج نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاتھا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن کیخلاف اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔