پنجگور میں ایف ڈبلیو او پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں-بی ایل ایف

544

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان کہا ہے کہ اتوار کی رات نو بجے ہمارے سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں ناکوپیزک چوک کے پاس پاکستانی فوج کی عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے کیمپ کواے ون گولے سے نشانہ بنایا جو عسکری تعمیراتی کمپنی کے کیمپ کے اندر گرا جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز اوردشمن کا ساتھ دینے والے ہمارے نشانے پر ہیں اور بلوچ ٹھیکدار ریاستی معاون کاری اور سامراجی پروجیکٹوں سے دور رہیں،ورنہ وہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔