پشاور: مسلح حملے میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد جانبحق

398

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے سربند میں اتوار کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ برادری سے تعلق والے دو  افراد جانبحق ہو گئے۔ 

حملے میں مرنے والوں کی شناخت سلجیت سنگھ عمر 42 سال اور رنجیت سنگھ عمر 38 سال سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ تھانہ سربند کی حدود بٹہ تل بازار میں کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کیلئے علاقے میں تلاش کا عمل جاری ہے، جب کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔ اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔